عمران خان کی حکومت گرداب میں پھنس گئی ایک اور اتحادی جماعت نے ساتھ چھوڑ دیا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینیٹ انتخابات میں صدرالدین کی شکست ، جی ڈی اے کا معاملہ اتحادیوں کے سامنے اٹھانے پر غور،نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے ارکان کی رائے ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیاگیاہے ،پی ٹی آئی کوجن پر شک تھا انہیں کہاگیا کہ صدرالدین شاہ کوووٹ دیں،جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے نشستیں ہماری

وجہ سے جیتیں ۔جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں دو نشستوں کی آفر کی گئی تھی ہم نے وہ ٹھکرا کر ایک نشست پر بھی اپوزیشن اتحاد کاساتھ دینے کافیصلہ کیالیکن وہ ہم پر بھاری پڑ گیا اور ہماری جنرل نشست پر شکست کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ہے ،ہمارے جنرل نشست کے امیدوار کو اتحاد کے 6 ووٹ نہ پڑ سکے ،جی ڈی اے ارکان نے کہاکہ پارٹی قیادت تک معاملہ پہنچایا ہے خاموش نہیں رہیں گے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ عمران خان نے اعتماد کاووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننے کے لئے نہیں آئے تھے، اور انہوں ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ

وہ ایک دلیر لیڈر ہیں اور پاکستان کو عظیم قوم بنانے کے مشن پر ہیں اور دوسری طرف پیسے کی سیاست کرنے والے افراد ہیں، لیکن فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی اور پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ایک طرف عمران خان جو بنا قانونی دباؤ فیصلہ کرتے ہیں کے مجھے اعتماد کا ووٹ لے کر یہ ثابت کرنا ہے میرے پاس صرف قانونی نہیں اخلاقی جواز بھی ہے وزیر اعظم ہونے کا اور دوسری طرف اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں. اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…