مگرمچھ تالاب میں واپس آ چکا ہے

  بدھ‬‮ 3 مارچ‬‮ 2021  |  20:34

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات کے حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مگر مچھ کی ویڈیو شیئر کی جو مچھلی کھا رہا ہے اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ مگرمچھ تالاب میں واپس آ چکا ہے اور بہت متحرک ہے آسانی سے مچھلیاں نگلتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ قومی اسمبلی کے باہر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سےسوال کیا کہ آپ نے

پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائیگی جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے،جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے، اس پر مسکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جواب میں سابق صدر نے صحافی سے ہی سوال کیا کہ کہا کیا آپکو نظر آ رہی ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

راﺅنڈ اباﺅٹ

اندر کمار گجرال بھارت کے 12 ویں وزیراعظم تھے‘ یہ 1997ءاور 1998ءکے درمیان ایک سال وزیراعظم رہے‘ اٹل بہاری واجپائی ان کے بعد وزیراعظم بنے تھے‘ گجرال جہلم میں پیدا ہوئے تھے‘ ان کی ساری تعلیم جہلم اور لاہور کی تھی اور یہ دل سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر دیکھنا چاہتے تھے‘ میاں نواز شریف کے ....مزید پڑھئے‎