جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والا امیدوار سینیٹر منتخب ہو گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے عبدالقادر سینیٹر منتخب ہو گئے، واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے، حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست ہو گئی۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر پانچ نتائج

حاصل ہو گئے، بلوچستان سے بی این پی مینگل کے محمد قاسم کامیاب ہو گئے، بلوچستان اسمبلی،جنرل نشست پربی اے پی کے منظورکاکڑ کامیاب ہو گئے ہیں، سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب بھی کامیاب ہو گئے، مخلوط حکومت کے حمایت یافتہ امیدوارعبدالقادر نے بھی سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کو کو متحد رکھنے کا ٹاسک لینے والے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہوا،جس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیاجس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری تھااسی دوران شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتازنے خرم شیرزمان کو روکا، شمیم ممتاز نے اعتراض اٹھایا کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے لہٰذا ان کی تلاشی لی جائے۔خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی موجودگی پر پی پی پی کی خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان کا موقف تھا کہ کسی کو فون اندر لے جانیکی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اعتراض کیا، بعد ازاں خرم شیر زمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے موبائل فون برآمد

ہوا، اس کے علاوہ ان کے ساتھ آنے والے کریم گبول کی بھی تلاشی لی گئی، تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کریم گبول گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے مرکزی کردار تھے۔تاہم موبائل برآمد ہونے پر خرم شیر زمان سے بیلٹ پیپر واپس لیا گیا اور انہیں پولنگ کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، بعد ازاں الیکشن حکام نے انہیں ایوان سے باہر بھی نکال دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…