جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے کرپشن کو ٹھیکے پر دے رکھاہے ،شہزاد اکبرکو فرنٹ مین بنایا گیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مشیروں کے نوٹیفکیشن عمران نیازی خود جاری کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کرپشن کا نہیں پتہ ،زمان پارک اور بنی گالہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے بنا ہے ،آپ نے کرپشن کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے ،براڈ شیٹ کے لئے پیسہ دینے کی منظوری کابینہ دیتی ہے

اور شہزاد اکبر کو فرنٹ مین بنایا جاتا ہے ،حکومتی ترجمانوں کی جانب سے ڈھائی سال سے کاغذ لہرا کر الزامات کا تسلسل جاری ہے لیکن کرائے کے ترجمان کو کوئی کرپشن کا الزام یاد نہیں ، نیب کو عدالت میں بلایا جائے تو ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ،سیاسی انتقام کے لئے شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے قائدین پر الزامات لگائے جارہے ہیں،400 ارب کی چینی چوری، 225 ارب کی آٹا چوری اس حکومت کی پکڑی گئی لیکن یہ الزام گزشتہ حکومت پر لگاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اورڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ،یہ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے ہیںعمران خان نے کرپشن کو آئوٹ سورس کیا ہوا ہے ،6 سالوں سے فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیا جا رہا تاکہ ثبوتوں کو مٹایا جا سکے ،انہوں نے اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ 2 کمپنیاں امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے نام پر عمران خان سے دستخطوں سے رجسٹرڈ ہیں ،پی ٹی آئی کے علاوہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے نام پر بھی غیرقانونی فنڈنگ اکٹھی کی گئی اور وہ ایجنٹس اس میں بھی

کمیشن کھاتے رہے ،شوکت خانم کے لئے زمین نواز شریف نے دی اور عورتوں نے اپنے زیور تک اس کے لئے دیدئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مشیروں کے نوٹیفکیشن یہ خود جاری کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کرپشن کا نہیں پتہ ،زمان پارک اور بنی گالہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے بنا ہے ،ابھی آپ کو بتانا ہے کہ وہ فارن فنڈنگ کہاں

خرچ کی ،آپ نے کرپشن کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے ،براڈ شیٹ کے لئے پیسہ دینے کی منظوری کابینہ دیتی ہے اور شہزاد اکبر کو فرنٹ مین بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اور احتساب کے نام پر کرپشن کی جا رہی ہے اور وہ ہر روز عوام کے سامنے آ رہی ہے ،مرکزی مجرم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، اب صرف فیصلہ سنایا جانا

ہے ،فارن فنڈنگ کیس کا ڈیٹا ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آپ کے پاس31 جنوری تک کا وقت ہے مستعفی ہو کر کٹہرے میں کھڑے ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پر فارن فنڈنگ کا کوئی کیس نہیں ہے جس کی تحقیقات چل رہی ہوں، ہماری جماعت نے الیکشن کمیشن کے سامنے پارٹی کے مالی معاملات بارے تمام سوالوں کے

جوابات دے دئیے ہوئے ہیں ،یہ کراس ایف آئی آر والا نسخہ استعمال کر رہے ہیں ،ان کے گھروں کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے، زمان پارک کی ازسرنو تعمیر کس نے کی، اس کا پتہ چلنا چاہیے ،یہ اپنے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ72 سالوں میں بہت مذاق ہو گیا،اب ہماری پارٹی میں لوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا

کہ عوام مہنگائی، کرپشن کے ستائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 58 والیم پیش کئے گئے لیکن شہباز شریف پر ایک بھی الزام نہیں ،برطانوی تحقیقات میں کہا گیا کہ پنجاب میں ان کی رقوم میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ،عین سے عثمان اور عین سے عمران دونوں تخریب کار ہیں ،پنجاب میں کوڑے کے ڈھیر ڈال کر عثمان بزدار اور ملک میں عمران خان نے بیڑہ غرق کر رکھا ہے ،بجلی و گیس مہنگی کر کے پیسے ان کی جیبوں میں جا

رہے ہیں ،دھرنے فنڈ کرنے والوں اور گھر تعمیر کرنے والوں کی جیبیں بھرنے کے منصوبے ہیں ،ہمارا احتساب تو ہو چکا لیکن اب آپ کی باری ہے ،شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس میں کمیشن لی اس کا بھی احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہباز گل میں سامنے آنے کی ہمت نہیں ہو سکی تھی ،میری اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست ہے کہ فیصل واوڈا کیس کا فوری فیصلہ سنایا جائے ،عمران نیازی سمیت کسی کو این آر او نہیں دینگے اگر کرپشن آپ کے ایجنٹس نے کی ہے تو آپ نے دستخط کیوں کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…