اب یوٹرن نہ لینا، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

21  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کر لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظورنے ایک بیان میں وزیراعظم کے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو چیلنج دیا ہے اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے۔انہوں نے کہا کہ صرف فارن فنڈنگ کیس ہی نہیں کرپشن کے تمام ریفرنسز کی بھی لائیو کوریج کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی لائیو نشر کی جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیئے تا کہ سب کو پتہ چلے، کئی ممالک اپوزیشن کی جماعتوں کی فنڈنگ کرتے رہے ہیں لیکن تعلقات کی وجہ سے ان ممالک کے نام نہیں لے سکتا۔جنوبی وزیرستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، یہ سب سامنا آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی رہی، ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈنگ کرتی ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی کْھلی سماعت ہونی چاہیے اور اسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے، پارٹی سربراہوں کو

بھی بٹھا کر کیس سننا چاہیے، اس کیس سے ساری قوم کو پتا چلے گا کہ کس نے اس ملک میں ٹھیک طریقے سے پیسہ اکھٹا کیا۔انہو ں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، میں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ سمندرپار پاکستانیوں سے کی، چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی اپوزیشن کی جماعتوں کو معلوم ہے اور مجھے بھی پتا ہے کہ فارن فنڈنگ کونسی ہے، اوورسیز پاکستانی فارن فنڈنگ نہیں ہیں، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں بتا نہیں سکتا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…