جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سینٹ انتخابات ،اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کیلئے(ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے

datetime 13  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مندت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ نئے

سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی درپردہ مشاورت جاری ہے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں ، (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی چیئرین شپ کے لیے بطور امیدوار صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا اور اس کے لیے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لئے زیر غور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…