اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بریک ڈائون کے بعد لاہوراوردیگرکئی شہروں میں 16سے 17 گھنٹے بعد بجلی کی مکمل بحالی ہو سکی، عوام ایک اور پریشانی میں پڑ گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہوراوردیگرکئی شہروںمیں 16سے 17گھنٹے بعد بجلی کی مکمل بحالی ہو سکی،پنجاب کے کئی علاقوں میں بجلی بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند ہو گئی ،بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ،بریک ڈائون سے عوام کے ذہنوںمیں کئی طرح کے خدشات بھی جنم لیتے رہے ،بجلی کے

بریک ڈائون کے دوران ائیرپورٹ کے نظام میںبھی تعطل آیا تاہم اسے فوری طو رپر جنریٹرز پر بحال کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات ملک بھرمیںہونے والے بریک ڈائون کے بعدتکنیکی ٹیموں کی مسلسل کاوشوں سے اتوار کی صبح سے مرحلہ واربجلی بحالی کا عمل شروع ہوگیا تاہم کئی علاقوں میں 16سے 17گھنٹے بعدبجلی بحالی ہو سکی ۔ لاہور ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرہ ،جھنگ ،شور کوٹ کے بعض علاقوں میں بجلی بحالی کے بعدایک بار پھر بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا ۔بجلی کے طویل بریک ڈائون سے ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹائون ،مزنگ، بیگم روڈ،گڑھی شاہو،محمد نگر، جین مندر ،راج گڑھ، ریلوے اسٹیشن،مصری شاہ،جوہر ٹائون ،وحدت روڈ، سنت نگر، راوی روڈ ،بلال گنج ،بند روڈ ،چوبرجی، ریوارزگارڈن ،جیل روڈ اورتاجپورہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ بتدریج بجلی بحال ہونے سے ٹیوب ویل چلنے سے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی ۔واسا کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز موجود ہیں تاہم اکثرپر بجلی کی طویل عدم فراہمی کی صورت میں متبادل پر چلانے کے لئے ایندھن ذخیر رکھنے کی کوئی تیار نہیں تھی ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویل کوجنریٹرز پر چلایا گیا اور بجلی کی بحالی کی ساتھ ساتھ ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو واپڈا پر منتقل کر دیا گیا ۔بریک ڈائون کے دوران ائیرپورٹ کے چیک ان کائونٹرز، ریڈار دیگر فضائی آپریشنز کو جنریٹروں پر بحال رکھا گیا ۔نیشنل ٹرانسمشن اینڈڈسپیج کمپنی کے ترجمان کے مطابق بجلی کا ترسیلی نظام ملک بھر میں بحال کر لیا گیا ۔تمام 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 500 کے وی جامشورو۔این کے آئی(کراچی) ٹرانسمیشن لائن سے کراچی کو بھی بجلی بحال کردی گئی۔گدو سے ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی جاری ہے ۔مینیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے جنرل منیجر این پی سی سی ، این ٹی ڈی سی نارتھ اور سائوتھ کے جنرل منیجرز، افسران اور فیلڈ سٹاف کی ملک بھر میں این ٹی ڈی سی سسٹم بحال کرنے پر کاوشوں کو سراہا۔دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈائون سے لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے خدشات بھی جنم لیتے رہے اور اس دوران اسلام آباداوردیگربڑے شہروںمیں مقیم اپنے عزیز وا قارب کو ٹیلیفون کر کے حالات سے آگاہی حاصل کرتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…