ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

ماضی میں کئی وزراء آئے اور گئے، عمران خان آپ ہمارا آخری سہارا ہیں، شہداء سانحہ مچھ کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے دُہائی

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ہزارہ برادری کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے،تحریری معاہدے پرمکمل عملدرآمد کرایاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیراعلیٰ جام کمال خان،وفاقی وزیر علی زیدی،معاون خصوصی زلفی بخاری،

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ودیگر بھی موجود تھے۔لواحقین نے کہاکہ چھ بہنیں ہیں ہمارے گھر میں اب کوئی کمانے والا نہیں،بہت سے واقعات ہوئے اور وزراء آئے اور گئے یقین دہانی کرائی کہ مزید واقعات نہیں ہونگے اب ہمارا واحد سہارا عمران خان ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان لاکھوں لوگوں کے دل میں بستاہے،ہزارہ برادری کے ساتھ یہ پہلا واقعہ نہیں،جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک سال سے کوششیں کررہے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے،ہم نے لکھ کردیا اور جو وعدے کئے ہیں ان کوتکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس بار حکومت کومختلف دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ پہلی دفعہ کسی حکومت نے مظاہرین سے تحریری معاہدہ کیاہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ٹاؤن کے بجائے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مچھ میں شہید کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برداری سے واقعہ پر اظہار افسوس اور ملاقات کی، یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر وزیراعظم امام بارگارہ ولی العصر نہیں جا سکے جس کے بعد ہزارہ برادری کے عمائدین کی رضامند ی سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے ایکسپو سینٹر کا انتخاب کیا گیا

جسے گزشتہ شب سیکورٹی کلیئر نس ملنے کے بعد خصوصی کمانڈوز کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ آپ کے لئے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے لیڈر کے لئے کہا تھا۔ وزیراعظم نے ہزارہ برادری کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…