منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کی پارلیمنٹ سے استعفوں اور لانگ مارچ کی دھمکی آئی ایم ایف کی حکمت عملی بھی سامنے آگئی

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توقع ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سست روی تقریباً ایک سے ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گی جس کی وجہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 31 جنوری کو پارلیمنٹ سے استعفوں اور لانگ مارچ کی دھمکی ہے۔

آئی ایم ایف نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے سخت معاشی اقدامات پر عمل کیلئے کورونا کی وبا کو جواز بنا لیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مل کر دوسرے جائزے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ توسیعی فنڈ کی سہولت (ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی) کے تحت پاکستان کو 450 ملین ڈالرز کی تیسری قسط مل سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، حکومت نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے تیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے جس کا آسان سا مطلب یہ ہوا کہ حکومت بجلی کے صارفین پر تین سو ارب روپے کا بوجھ سالانہ بنیادوں پر ڈالنے والی ہے۔ رابطہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری فنانس کامران افضل نے جواب دیا، ہم آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جائزے کے عمل کی تکمیل کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تاہم، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تین بڑی شرائط کی بنیاد پر آئی پی پیز کے ساڑھے چار سو ارب روپے کی بقایہ جات ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ شرائط کیسے پوری ہوں گی لیکن آئندہ مہینوں کے د وران سپلائی میں درپیش رکاوٹوں کو دیکھتے ہوئے ملک کے طاقتور حلقے کہہ رہے ہیں کہ یہ ادائیگی کلیئر کی جائے تاکہ گردشی قرضوں کا بوجھ بجلی کی پرسکون ترسیل کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…