پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کی صحت خراب، شریف خاندان کے کسی فرد کی صحت خرابی کا مطلب یہ ہے کہ اب معاملہ پار لگنے والا ہے ،سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صحت خرابی کی خبر پر سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی صحت خرابی پر ان کا ایم آر آئی کروایا جائے گا ، جب بھی شریف خاندان کے کسی فرد کی طبعیت ناساز ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ

معاملہ اب پار لگنے والا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری بنوں میں پی ڈی ایم اے کے جلسے میں شریک نہ ہوئے تاہم مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی میزبانی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے شرکاء کو بتایاکہ مریم نوازشریف نے جلسے میں شرکت کرنا تھی تاہم بہاولپور میں دو روز مصروف رہنے کے باعث بیماری کی وجہ سے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری بھی کراچی میں ہونے کی وجہ سے بنوں کے جلسے میں شرکت نہیں کر سکے تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر نے شرکت اور خطاب کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…