حکومت، اپوزیشن کو عوام کی کو ئی پروا نہیں ،دونوں طرف کس چیز کا مقابلہ جاری ہے؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

  اتوار‬‮ 3 جنوری‬‮ 2021  |  15:37

اسلام ااباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف اصرار کر تے رہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، نواز شریف نے کہا کہ سینٹ کے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم پیش کی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ نوا زشریف نے استعفوں کیبات کی پھر اس میں زرداری نے دخل یتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ جلسے کامیاب نہیں ہوئے ، لوگ باہر نکلنے کیلئے تیار نہیں ، موسم بھی سازگار نہیں تو نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک

مگر موبلائزیشن ہونی چاہیے ، اگر ہم لوگ مستعفی ہو جاتے ہیں اور وہ ضمنی انتخابات کرادیتے ہیں تو پھر کیا کرینگے اب وہ استعفے بھی نہیں دے رہے اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ اپوزیشن کو ذلیل و خوار کرنا ہے ، اپوزیشن کا مسئلہ عمران خان کو حکومت سے چلتا کرنا ہے ۔ جو لوگوں پر بیت رہی ہے اور جو لوگوں کے مسائل ہیں جن میں بھوک ، بیروزگاری ، بدامنی ہے اس کی انہیں کوئی فکر نہیں ،تعلیم کا حال ، ہسپتالوں کاکی حالت خراب ہے ، دو کروڑ بچے سکولوں میں نہیں جارہے ،جرم بڑھتا جارہا ہے ۔ اس کی سیاسی جماعتوں ، حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے ۔ ＀￾￿

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

آخری موو

سینیٹ کا الیکشن کل اور پلاسی کی جنگ 23 جون 1757ءکو ہوئی اور دونوںنے تاریخ پر اپناگہرا نقش چھوڑا‘ بنگال ہندوستان کی سب سے بڑی اور امیر ریاست تھی‘پورا جنوبی ہندوستان نواب آف بنگال کی کمان میں تھا‘ سراج الدولہ بنگال کا حکمران تھا‘ دوسری طرف لارڈ رابرٹ کلائیو کمپنی سرکار کی فوج کا کمانڈر تھا‘ انگریز کے ....مزید پڑھئے‎