آصفہ بھٹو زرداری نے والدہ کیلئے خوبصورت نظم لکھ ڈالی

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  16:26

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خصوصی تحریر کے ذریعے والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرگڑھی خدا بخش کی وہ خوبصورت ویڈیوبھی شیئر کی ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر بنائی گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان کیبڑی تعداد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدا بخش پر جمع ہیں۔کارکنان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم لہراتے ہوئے نعرے بھی لگارہے ہیں۔آصفہ بھٹو نے

ایک منٹ 19 سیکنڈز پر مبنی یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والدہ کی یاد میں ایک خصوصی تحریر میں خراج عقیدت بھی پیش کیاہے۔آصفہ بھٹونے لکھاکہ عظیم ہے کنیز ہے،شہید ہے عظیم بینظیر ہے،وفاق کی امنگ تھی عوام ہی کے سنگ تھی،کنیزِ کربلا کی بس یزیدیت سے جنگ تھی،چلے چلو بڑھے چلو عدل کی راہ پر بڑھے چلو،یہ جنگ ہے تو جنگ سہی وطن پے جان واری ہے،یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی تم نے ہاری ہے،جو کل تھے ہم وہ آج ہیں وطن کی رکھیں لاج ہیں،لہو کی یہ جو ریت ہے وہی تو موت یزید ہے۔ آصفہ بھٹو کی اس خصوصی پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کمنٹ سیکشن میں جئے بینظیر بھٹو کے نعرے بھی لگا رہی ہے۔

زیرو پوائنٹ

آخری موو

سینیٹ کا الیکشن کل اور پلاسی کی جنگ 23 جون 1757ءکو ہوئی اور دونوںنے تاریخ پر اپناگہرا نقش چھوڑا‘ بنگال ہندوستان کی سب سے بڑی اور امیر ریاست تھی‘پورا جنوبی ہندوستان نواب آف بنگال کی کمان میں تھا‘ سراج الدولہ بنگال کا حکمران تھا‘ دوسری طرف لارڈ رابرٹ کلائیو کمپنی سرکار کی فوج کا کمانڈر تھا‘ انگریز کے ....مزید پڑھئے‎