بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی بحران پر شوگر کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی، انتہائی دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی بحران پر شوگر کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کمیشن پر حقائق مسخ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے کمیٹی کی طرح ہی غلطیاں کیں اور فرانزک آڈٹ پر مبنی رپورٹ بھی انہی افراد نے بنائی جو تحقیقاتی کمیٹی میں بھی شامل تھے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کمیشن نے تحقیقات کے دوران ہماری تجاویز نظرانداز کیں

اور مارکیٹ فورسز کاکردار نظراندازکیا گیا،چینی کی طلب اور رسد کو بھی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔شوگر ملز مالکان کے مطابق گنے اور کرشنگ کے فرق کو ڈبل بکس کا الزام دیا گیا حالانکہ یہ معاملہ گْڑ کی پیداوار سے ہے، کمیشن نے چینی کی پیداواری لاگت کم ظاہر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو چینی کے کاروبار اور اس کی اکاؤنٹنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہیں چینی سیکٹر اور گنے کی پروکیورمنٹ اور کرشنگ کے زمینی حقائق کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں۔کمیشن کے بتائے گئے پیداواری لاگت ماڈل کے حوالے سے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس طرح کوئی کاروبار نہیں چل سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خود پر سٹہ اور بے نامی کے لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کیا ہے۔خیال رہے کہ حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی ہے جس کے مطابق جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار کی چینی ملز نے چینی اسکینڈل میں پیسے بنائے ہیں۔فورنزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…