اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

میں گھر میں مرنا چاہتا ہوں، خدارا مجھے گھر بھیج دیں، ناقص انتظامات کی وجہ سے یہیں مر جاؤں گا، میری مدد کریں، قرنطینہ سینٹر میں بزرگ شہری کی دہائی

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا مریضوں کو راولپنڈی کے اہم ہسپتال میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے پر ایک بزرگ مریض کی حالت مزید خراب ہو گئی، بزرگ شہری ساجد ہاشمی نے ایک معروف ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

خدارا! مجھے گھر بھیجا جائے، میرے پاس پینے کو پانی بھی نہیں ہے، میں گھر میں مرنا چاہتا ہوں، ہسپتال انتظامیہ مجھے یہاں سے زندہ نہیں نکالنا چاہتی۔ساجد ہاشمی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 28 مارچ سے میں ہسپتال میں داخل ہوں، مجھے ایک رات ایک بیڈ پر رکھا گیا، وہاں سے مجھے چار پانچ دن کیلئے دوسرے بیڈ پر شفٹ کردیا، جس پر گندی چادر بچھی ہوئی تھی اورمجھے اوڑھنے کے لئے خون آلود کمبل دیا گیا۔میرے بارہا کہنے کے باوجود میرا کمبل نہیں بدلا گیا، مجھے مجبوراً نیا کمبل بازار سے منگوانا پڑا، میری ہسپتال میں شوگر بھی کنٹرول نہیں ہو رہی ہے، یہاں پر میرا بلڈ پریشر پہلے سے زیادہ بڑھ چکا ہے، ہسپتال میں میری کوئی دیکھ بھال نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ میں کرونا پازیٹو آیا ہے، مجھے ہسپتال میں بار بار ادھر ادھر شفٹ کرنے سے میرا سارا سامان بھی چوری ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ میں یہاں اکیلا پڑا ہوا کوئی دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے، اللہ کے لئے میری جان چھڑا دیں۔میں ہسپتال میں پانی پینے کے لئے بھی محتاج ہو گیا ہوں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…