لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175،
اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس کے برعکس صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک پنجاب میں 11 ہلاکتیں، سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3،رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔