ننکانہ صاحب میں میاں بیوی کے بعد مزید 10 افراد کرونا کا شکار ہو گئے، محکمہ ہیلتھ کی تصدیق

30  مارچ‬‮  2020

سانگلہ ہل (آن لائن) سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں میاں بیوی کے بعد مزید 10افراد  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے محکمہ ہیلتھ نے 10افراد میں کورونا وائرس کی مزید تصدیق کر دی اس سے ضلع ننکانہ صاحب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 12ہوگئی جن میں تبلیغی جماعت کے 2رکن بھی شامل ہیں

جو ننکانہ صاحب آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق 3یوم قبل ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں ایک شخص عبدالرشید اور اسکی بیوی کشور بی بی عمرہ کی ادائیگی سے واپس آنے پر محکمہ صحت ننکانہ صاحب نے انہیں چیک کیا تو دونوں میاں بیوی کوروناوائرس کے مریض نکلے انکا علاج ننکانہ صاحب میں جاری ہے جبکہ آج اسی فیملی کے8افراد کے بھی ٹیسٹ لئے گئے جس پر وہ بھی کوروناوائرس کا شکار نکلے CEO ننکانہ ہیلتھ ڈاکٹر شکیل ہڑل نے بتایا ہے کہ ان تما م افراد کو آئی سو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے2رکن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ان کا علاج کیا جائے گا جبکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ایسے افراد کی تلا ش میں سرگرم ہیں تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے ہسپتالوں میں بھی محکمہ صحت نے آئی سو لیشن وارڈ قائم کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…