بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے لاک ڈائون ، غریب طبقے کی مدد کے لئے آرائیں برادری میدان میں آ گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) سندھ میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے غریب طبقہ خاص کر روز کمانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا مدد کے لیے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان میدان میں آگئی 350خاندانوں میں 15دن کا راشن تقسیم

تفصیلات کے مطابق تنظیم آرائیاں پاکستان سکھر ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری چودھری اظہر حسین ،ضلعی صدر چودھری زاہد اقبال آرائیں اور سٹی صدر یاسر فاروقی وقاص آرائیں نے سکھر میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 350 مستحق خاندانوں میں 15یومیہ کے حساب سے راشن تقسیم کیا ہے اور مزید تقسیم کیا جارہا ہے راشن میں 7سے 8ایٹم ہیں جن میں مختلف دالیں ،چاول ،گھی، چینی اور آٹا شامل ہے اس موقع پر چودھری اظہر حسین، سٹی صدر یاسر فاروقی اور وقاص آرائیں کا کہنا تھاکہ ہماری تنظیم بلارنگ ونسل تفریق غریب عوام کی بھرپور مدد کرتی آرہی ہے اس وقت غریب بہن بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے اور ہم سب کو ملکر ناصرف کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں ہمیں موجودہ حالاتِ کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر ابھرنا ہے تاکہ ہم آ ئند ہ آنے والے وقت کا مقابلہ کر سکیں اور اسی لیے تنظیم کی جانب سے سکھر میں 350 خاندانوں میں 15 روز کا راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…