میرے بھائی کو نیب ہراساں کر رہا ہے، یہ کیس مجھ پر زبردستی ڈالنے کی کوشش کی گئی، احسن اقبال نیب کے خلاف کھل کر بول پڑے

28  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے گھر جلا کے سیاست کی ہے، سرکار کے خرچے پر سیاست نہیں کی۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اور نیب کی بدنیتی دیکھیں کہ گوجرانوالہ سے ایسی انکوائری منتقل کی گئی جس میں ملزم ہوں نہ ہی مطلوب ہوں، اس کیس میں زبردستی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔سابق وزیر داخلہ نے اسے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ

میرے بھائی کو جو پبلک آفس ہولڈر ہے نہ سرکاری ملازم اسے بھی نیب ہراساں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو پنڈی منصوبے میں میرا بھائی کنٹرکٹر بھی نہیں، سب کنٹرکٹر ہے لیکن اس کے باوجود اس کو بلا کے ہراساں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دباؤ ڈالنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ میرا نیب کو چیلنج ہے جب میں 1993 میں سیاست میں آیا تھا اس وقت کے میرے اثاثے جو تھے اس سے 1 روپیہ بھی زیادہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گھر جلا کے سیاست کی ہے، سرکار کے خرچے پر سیاست نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…