’’لوگوں میں خوف و ہراس پھیلائو پھر بیٹھ کر ماسک بیچو‘‘ مہنگے ماسک فروخت کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

28  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں

ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار ذوالفقار علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں ماسک موجود نہیں، جو ہیں وہ مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کس نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ماسک مل تو رہے ہیں، کمرہ عدالت میں بچی نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔عدالت نے بچی سے سوال کیا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار ذوالفقار علی ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد آپ کی درخواست سن لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…