منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت مولانا فضل الرحماںپر آرٹیکل6 لگا کر گرفتار کرے پھر بات فضل الرحمان نہیں بہت دور تک جائیگی ،عمران خان کو خبر دار کردیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل چھ لگا کر گرفتار کرے پھر بات فضل الرحمن نہیں بہت دور تک جائے گی ،حکومتی وزراء تو یہ بھی کہتے تھے کہ اسلام آباد میں دھرنا نہیں ہونے دیں گے اور وزیر اعلیٰ سرحد محمود خان کہتے تھے کہ میں ان جتھوں کو پشاور سے نہیں نکلنے دونگا ،پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم نے اسلام آباد میں پرامن دھرنا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پرامن اور مہذب جماعت ہے، حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمیں چھیڑا گیا تو حالات کے ذمہ دار حکومت اور اسکے نااہل وزراء ہونگے ،آزادی مارچ کے لاکھوں افراد کے مجمع نے ابتک ناجائز حکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ہمارے آزادی مارچ کی کامیابی اور حقیقی اپوزیشن کا اقرار تو شیخ رشید احمد خود کرچکے ہیں، آزادی مارچ تو ایک ٹریلر تھا اب ہمارے کارکنوں کا سیلاب ان سیلیکٹڈ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…