غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے، وزیراعظم کو کرشماتی شخصیت کا مالک قرار دے دیا

24  جنوری‬‮  2020

ڈیووس (این این آئی)غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے۔امریکی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر مقبول ہو رہا ہے، صحافی و ہدایت کارہ ایما گراہم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی تعریف میں ٹوئٹس کئے۔انہوں نے انٹرویو کا ایک کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سے ملاقات کر کے وہ بیحد خوش ہیں۔سعودی صحافی نے کہا کہ 24 منٹ کا یہ انٹرویو دیکھنے کے لائق ہے، انہوں نے عمران خان کی تعریف میں لکھا کہ وہ ایک کرشماتی شخصیت کے

مالک ہیں۔ اس ٹوئٹ کو بھی امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ ہدایت کار و اینکر نے ری ٹوئٹ کیا۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے جانے والے وزیر اعظم کاامریکی نشریاتی ادارے کی اینکر ہیڈلی گیمبل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جارہا ہے، پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔کرکٹ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کل ان کے پاس کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں لیکن بن اسٹوکس زبردست کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…