وزیر اعظم نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور کفن کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں، حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

18  جنوری‬‮  2020

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان گندم پیدا کرنے والا دنیا میں آٹھواں ملک ہے،آج ستر روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے،فواد چودھری نے کل خود اعتراف کیا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے،فواد چودھری کی یہ بات حکومت کی ناکامی کے لیے کافی ہے، پندرہ مہینوں میں اگر کوئی سچ بولا گیا ہے وہ کل فواد چودھری کا یہی سچ تھا۔

امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے پشاورپریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی طرح صحافی برادری بھی مشکل سے دوچار ہے،پاکستان گندم پیدا کرنے والا دنیا میں آٹھواں ملک ہے،آج ستر روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، فواد چودھری نے کل خود اعتراف کیا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے،پندرہ مہینوں میں اگر کوئی سچ بولا گیا ہے وہ کل فواد چودھری کا یہی سچ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جہاز گذشتہ پندرہ مہینوں سے رن وے پر کھڑا ہے لیکن ٹیک آف نہیں کر رہا،ایسی پارٹی ملک کیا چلائے گی،حکومت کے لیے اہم مسلہ وقت پورا کرنا ہے،اب عام آدمی کی سمجھ میں بات آگئی ہے کہ تبدیلی کیا ہے،گیس اور بجلی پہلے سے نہیں تھی اوپر سے اب پشاور میں روٹی بھی ناپید ہوتی جا رہی ہے،ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے 34 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا گیا۔ملک کی معیشت کی صورت حال یہ ہے کہ آج بھارت اور افغانستان کی کرنسی بھی بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم نے مردوں کو بھی نہیں بخشا ہے،وزیر اعظم کہتا ہے سکون قبر میں ہے،ڈیتھ سرٹیفیکٹ اور کفن کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے یہ کیسا سکون ہوگا۔فیصل وڈا نے میز پر جو چیز رکھی میرے خیال میں سارا پیغام اسی چیز میں تھی۔ اسٹیبلمشنٹ کے لیے بہتر راستہ ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔غیر جانبداری سے اسٹبلشمنٹ کی اپنی عزت رہے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…