مبشر لقمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

18  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج سکندر خان نے سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز کی اپیل پر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبشر لقمان پرمبینہ بہتان تراشی پر اپیل دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مبشر لقمان کی جانب سے ذاتی زندگی پر غلط ریمارکس دیئے گئے۔ عدالت نے مبشر لقمان کے ساتھ ساتھ ضمانتی شخص ریحان کو بھی گرفتار

کرنے کاحکم دے دیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ضمانتی بھی کیس کی مسلسل تین سماعت سے غیر حاضر تھا ۔ کیس کی سماعت میں مبشر لقمان حاضر ہوتے رہے تاہم تین مسلسل غیر حاضریوں پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جج سنکدر خان نے ایس ایچ او کوہسار کو آئندہ سماعت پرمبشر لقمان کو گرفتار کرکے 22جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وارننگ دی کہ اگر مبشر لقمان کے خلاف حکم پر عمل نہ کیا گیا تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…