سود معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کے غلام حکمران ماننے کو تیار نہیں،سراج الحق نے حکمرانوں کو افلاطون کہہ کر اہم مشورہ بھی دیدیا

17  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت سن کر ہر کوئی سناٹے میں ہے،سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکڑے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے،حکومت کو اب ایک یوٹرن مہنگائی کے خلاف اور غریب عوام کے حق میں بھی لینا چاہیے،قرضے اور غلامی کے فیول پر حکومتی گاڑی کب تک چلے گی،جاپان اور کوریا جیسے ترقی یافتہ ممالک تسلیم کرچکے ہیں کہ سود معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کے غلام حکمران ماننے کو تیار نہیں،

خود کو افلاطون سمجھنے والے کسی سے مشاورت کے قائل نہیں،ہمیں کہتے ہیں کہ آپ اسلام کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم آپ کی بات نہیں سن سکتے،شریعت میں تعلیم صحت اور معیشت کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر آزاد کشمیر میں رحمان چلڈرن ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کے ماہرین معیشت کی بہترین ٹیم معاشی زبوں حالی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔مگر حکمران آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق گلے سے اتارنے کے لیے تیار نہیں۔حکمرانوں نے کل ملکی پیداوارکا91فیصد قرض لیا ہے حالانکہ آئین 60فیصد سے زائد قرض لینے کی اجازت نہیں دیتا۔آج اچھا وزیرخزانہ اسے سمجھا جاتا ہے جو زیادہ قرض لیتا ہے۔بجلی کا چند ہزار بل نہ دینے والے کو تو پکڑ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے۔وزراء بداخلاقی اور نااہلی میں ساری دنیا کے وزارء کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں دوسو فیصد پر اضافہ ہوچکا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں غریب کے لیے علاج مشکل ہوچکا ہے۔اب تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی تین سو کی بجائے بارہ سو میں ملنے لگا ہے۔جماعت اسلامی کوحکومت کا موقع ملا تو دل،گردوں اور جگر سمیت پانچ بڑی بیماریوں کا مفت علاج ہوگا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے چوکیدار تک ہر کوئی ماحول کی خرابی کا ماتم کرتا ہے مگر حالات کو سدھارنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

معیشت کی تباہی اور بربادی کا سبب سودی قرضے ہیں لیکن حکمران ہرروز نئے قرضے لے رہے ہیں اورمعیشت میں بہتری کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ورلڈ بینک کے کلرکوں پر تو اندھا اعتماد کرتی ہے مگر اپنے ملک کے مخلص ماہرین معیشت پر اعتماد کرنے کو تیار ہے نہ ترقی و خوشحالی کے اس معاشی نظام پراعتبار کرتی ہے جس کی ضمانت خود اللہ تعالی نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کی معاشی غلامی کے شکنجے میں کس دیا ہے۔سودی معیشت استحصالی نظام ہے جو غریب سے اس کا سب کچھ چھین لیتا ہے۔ملک میں تعلیم اور صحت کا نظام تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔27قسم کا نصاب تعلیم قوم کو تقسیم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔

آٹے کی قیمت 70روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور شرح سود13.5فیصد ہوگئی ہے۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کے لوگ بھی حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔آئی ایم ایف نے تمام محکموں میں اپنے لوگ بٹھا دیئے ہیں،جو معیشت کو مانیٹر کررہے ہیں۔کشمیر میں چھ ماہ سے ظلم و جبر کی سیاہ رات ہے لیکن دنیاتماشائی بنی ہوئی ہے۔شدید برف باری نے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔آزاد کشمیر کی کئی بستیاں برف میں دب گئی ہیں۔ان حالات میں ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی چیخ و پکار بھی سنیں اور آزادکشمیر کے برف سے متاثرہ لوگوں کی مدد بھی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم غربت،جہالت،مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات اور کشمیر کی آزادی چاہتی ہے تو اس کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔قوم کو کھل کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیناہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…