اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر کا تمام بڑے سیکٹرز کی مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لا نے کا فیصلہ،تیاریاں مکمل

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ریونیو کے خسارہ کے تدارک کیلئے پیداوار اور فروخت کے اعدادو شمار کو کم ظاہر کرنے کی وجہ سے اور مخصوص اشیا ء و مصنوعات پر لاگو فیڈرل ایکسائزڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا۔

ترجمان کے مطابق سیمنٹ،چینی،کھاد اور مشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پراجیکٹ دفتر نے توثیق کی ہے کہ مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرینگ و فروخت اور چار بڑے سیکٹر ز کی مصنوعات چینی،سیمنٹ،کھاد اور مشروبات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے حوالے سے جاری ہونے والے لائیسنس کے لئے بولی لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لائسنسگ کیلئے ہدایات اور متعلقہ دستاویزات جنوری 2020 میں تمام بڑے سیکٹر ز اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شائع کر دی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق بہترین فیصلہ سازی کے لئے ایف بی آر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ان کی آراء حاصل کرنے کیلئے مختلف اجلاس کا انعقاد کریگااس سلسلے میں پہلی میٹنگ 2 دسمبر کو سیمنٹ مینوفیکچرز سے ہوئی،کھاد  مینوفیکچرز سے دوسری میٹنگ 5 دسمبر کو منعقد ہوئی، تیسری میٹنگ 12 دسمبر کو کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…