منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

 آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی،اب ہم کیا کرینگے؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما  و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ کارکردگی چھپانے کیلئے اپوزیشن کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت مخالف مظاہرہ کریں گے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اہم قومی معاملات کے حل میں غیر سنجیدہ ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو حکومت نے الجھا یا جس کی وجہ سے حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے اپوزیشن کی کردارکشی میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا بلکہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ مریم نواز کے متحرک ہونے سے حکومت کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن حکمت عملی کے ذریعے چل رہی ہے۔ تشخیص ہونے پر نواز شریف کے علاج کا فیصلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ مریم نواز کے قومی معاملات پر متحرک ہونے یا نہ ہونے پر عدالتوں کو تو کوئی پریشانی نہیں ہے البتہ تحریک انصاف کی حکومت کو پریشانی لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بیرون ملک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں تاہم تشخیص ہونے کے بعد شہباز شریف فیصلہ کریں گے کہ ان کا علاج لندن یا امریکہ میں کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ عمران خان نے جھوٹے مقدمات سے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گزشتہ پچھلے ڈیڑھ سال سے حکومتی وزرا اورمشیران زہر اگل رہے ہیں۔عمران خان اپوزیشن کی بجائے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی پرتوجہ دیتے تو آج ملک میں غربت نہ ہوتی۔ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی،بڑے منصوبوں کے مکمل ہونے کا سہرا نواز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر کے دکھایا،ان کی قیادت میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی جب کہ ملکی وسائل سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔  ملک بد ترین معاشی صورتحال کا شکار ہے جبکہ عمران خان اپنی معاشی ٹیم کی تعریفوں کے بند باندھ رہے ہیں معاشی ٹیم نے تو ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔مہنگائی سے اب سبزیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں جبکہ دالیں،آٹامہنگاہونے سے عوام کے لئے 2وت کی روٹی بھی مشکل ہوچکی ہے۔ ایسے حالات میں ایوان اقتدارمیں تبدیلی لازمی ہوچکی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…