جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

شہبازشریف کی زیرصدارت سینئر قیاد ت کا اجلاس،نوازشریف کی روانگی کا معاملہ ختم،حکومت کوٹف ٹائم دینے کی تیاریاں،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیاد ت کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی تنظیم نو،مہنگائی،معاشی صورتحال کے خلاف ملک گیر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اورکنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اجلاس میں سینئرز رہنما راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں محمد نوازشریف کے حق میں عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر بجالاتے ہوئے کہاگیا کہ قوم، مخلص کارکنان اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے والے تمام افراد وشخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،شرکاء نے قوم اور کارکنان کے جذبے اور قائد محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق فکر مندی کے احساس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے محمد نوازشریف کے ساتھ ان کی والہانہ وابستگی اور محبت کا بین ثبوت قرار دیا۔ اجلاس نے کہاکہ عوام اورکارکنان کی یہ محبت ہماری اصل قوت اور سرمایہ ہے۔ محمد نوازشریف پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ قوم کی ان کے لئے بھرپور حمایت کا ہر دور میں بے مثال مظاہرہ ہوا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کی ان اتحادی جماعتوں اور ان کے قائدین کا بھی شکریہ ادا کیاگیا جنہوں نے محمد نوازشریف کے لئے اپنی فکرمندی اور ان کے بیرون ملک علاج کے جائز، قانونی اور انسانی مسئلے کی حمایت میں بیانات دئیے۔ اجلاس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر افرادوشخصیات کی محمد نوازشریف کی صحت کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اجلاس نے وکلاء کی ٹیم اور پارٹی کے وکلا ء ونگ کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ اجلاس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز،

مفتاح اسماعیل اور کامران مائیکل سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی قربانی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے اور قوم کی خدمت کرنے والے بہادر سیاسی اسیران کے معاملے میں بھی عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔ اجلاس میں محمد نوازشریف کو ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اور کہاگیا کہ محمد نوازشریف کی قوم کے لئے خدمات کا مخلصانہ جذبہ آج بھی افتتاح ہوتے مختلف منصوبوں کی صورت میں عیاں ہے۔

محمد نوازشریف نے بارہ ہزار کلومیٹر موٹرویز وشاہرات تعمیر کرکے پاکستان کی نیشنل سپیڈ بڑھانے میں تاریخی کردارادا کیا ہے۔ انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر معیشت اور قومی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا جس کا اعتراف پوری دنیا کے معاشی اداروں اور ریٹنگ کرنے والے اداروں نے کیا۔ آج کے حالات پکارپکار کر محمد نوازشریف کی پاکستان کو بہتر بنانے کی جستجو کی گواہی دے رہے ہیں۔ مہنگائی کی شرح 3 پر لانا ان کا غریب دوست اور غریب پرور پالیسیوں کا ناقابل تردید ثبوت ہے جو محض ایک سال میں ایک بار پھر 14 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، ایل این جی کی فراہمی کے ذریعے توانائی کی قلت کا خاتمہ کرکے اپنے قوم سے کئے وعدے پورے کئے۔ سی پیک اور 60 ارب ڈالر کی عظیم دوست چین سے سرمایہ کاری سے ملک سے غربت کے خاتمے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ پاکستان میں ہر بڑے منصوبے اور عوام کی فلاح کے پروگرام میں محمد نوازشریف کی محنت، دیانت داری، اخلاص اور قومی جذبہ ومحبت کی جھلک نظرآتی ہے۔ اسی لئے ان کی بیماری پر پوری قوم نے جس فکرمندی، پریشانی اور اضطراب ومحبت کا اظہارکیا، وہ ان کے اعتماد کا بین ثبوت ہے۔ اجلاس نے

محمد نوازشریف کی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعا کی اور کہاکہ آج پاکستان کو محمد نوازشریف کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ قائد محمد نوازشریف مکمل صحت مند ہوکر واپس آئیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پھر سے اپنا کردارادا کریں۔ قوم مایوسی، نااہلی اور نالائقی کے اندھیروں سے نکلنے کے لئے نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس موقع پر پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی صحت کی موجودہ صورتحال اور بیرون ملک علاج کے لئے منتقلی کے انتظامات پر تفصیلات سے پارٹی رہنماوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے پارٹی کو آگاہ کیاکہ محمد نوازشریف آج منگل کے روز بیرون ملک علاج کے لئے روانہ ہوں گے۔میں اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہورہے ہیں۔ اجلاس میں شہبازشریف نے جماعتی تنظیم سازی اور مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے پارٹی رہنماوں کو ہدایات دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کنونشنزمنعقد کیے جائیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی کے مخلص، وفادار، نظریاتی اور محنتی کارکنان کی خصوصی حوصلہ افزائی اور ان کو تنظیم میں نمایاں کردار دینے کے لئے بھی رہنمائی دی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ قوم کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے اور انہیں بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال، بیروزگاری، مہنگائی سمیت دیگر مصائب ومشکلات سے نکالنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…