منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد علاج کے لیے لندن جائیں گے‎

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد علاج کے لیے لندن جائیں گے، میاں نواز شریف اتوار کے روز قطر ائیر ویز کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہناہے کہ میاں نواز شریف علاج کے سلسلے میں پہلے لندن جائیں گے اور وہاں سے ان کا امریکہ جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ڈاکٹرز نے امریکہ سے علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے،جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل بورڈ نے بھی یہ تجویز دی ہے۔،نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں علاج کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں نواز شریف کے ساتھ جاؤں لیکن اس وقت میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے۔اگر وہ علاج کے لئے چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا۔اس وقت تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو چچا محمد شہباز شریف دیکھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی،میں ایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں،والدین دوبارہ نہیں ملتے۔اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اوراب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں،نو ازشریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہے،وہیں بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد گر گئی تھی، والد کو چھو ڑ کر آنا مشکل تھا لیکن عدالت کے حکم پر آگئی ہوں،عدالت جب جب بلائے گی اس کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اس سارے معاملے کو گھر جا کر دیکھوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…