ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں  نمایاں کمی، گزشتہ چودہ سال میں کم ترین  سطح پر آگئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ نائن الیون کے بعد ملک  میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور نقصانات کی مکمل تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش  کردی گئیں۔قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2019 میں دہشت گردی کے واقعات گزشتہ چودہ سال میں کم ترین  رہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویز میں بتایا گیاہے کہ نائن الیون کے بعد ملک میں

19 ہزار سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 19 ہزار ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات2010میں ہوئے جن کی تعداد 2 ہزار سے زائد تھی۔ سال2008میں  سب سے زیادہ 2789 ہلاکتیں ہوئیں۔وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 197 دہشت گردانہ واقعات میں 166 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…