دھرنے کا ڈراپ سین؟ بارش اور سردی نے ہوش ٹھکانے لگا دیے، بڑی تعداد میں واپسی شروع، شرکاء اپنی قیادت کے رویے سے مایوس ہو گئے

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے کا ڈراپ سین، بارش اور سردی کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء کی بڑی تعداد میں واپسی شروع، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے کیمپس میں پانی داخل ہو گیا ہے اور ان کے سونے کی جگہ کیچڑ میں بدل چکی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء بھی بھیگ گئی ہیں،

آزادی مارچ کے شرکاء کے پاس سردی سے بچنے کے لیے نہ ہی کوئی محفوظ پناہ گاہ ہے اور نہ ہی کوئی موثر اقدامات، آزادی مارچ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جہاں یہ لوگ بیٹھے ہیں وہاں بارش کی وجہ سے انتہائی بری حالت ہے، محکمہ موسمیات نے ابھی مزید تین دن کے لیے بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب آزادی مارچ کے شرکاء سے پوچھا گیا کہ بارش کے بعد کیا انتظامیہ نے کوئی مدد کی تو انہوں نے کہا کہ کوئی مدد نہیں کی گئی، ہم لوگ بارش میں اسی طرح بیٹھے رہے، ایک شخص نے کہاکہ موسم کی وجہ سے یہاں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، 31 تاریخ کے مقابلے میں شرکاء کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے،کئی لوگ یہاں سے جا چکے ہیں، ایک شخص نے بتایا کہ بارش کے دوران کچھ لوگ میٹرو سٹیشن کے ایریے میں چلے گئے تھے اور باقی لوگوں مختلف ٹینٹوں میں اکٹھے ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ مزید ٹینٹ آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شرکاء کے ٹینٹ بھی پھٹ چکے ہیں اور اگر مزید بارش ہوتی ہے تو وہ شرکاء کو بارش سے نہیں بچا سکیں گے۔ واضح رہے کہ بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہو جائے گا جو آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے مشکل کا باعث بنے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…