پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری، دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی

17  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی مسابقت کے معاملے پر دنیا میں پاکستان کا درجہ 15 درجے بہتری کے بعد 52ویں نمبر پر آگیاہے۔عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کادرجہ 67تھا، گورننس کے معاملے پر پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دنیا کا ساتواں موثر ریگو لیٹر

قرار دیا گیاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروبارشروع کرنے میں  پاکستان کی درجہ بندی میں 6پوائنٹس کی بہتری ہوئی، گزشتہ برس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 تھا مگر اب بہتری کے بعد 90ویں نمبر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان چندممالک میں ہوتا ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹرڈ ہوجاتی ہے، کاروباری لاگت سے متعلق پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر مستحکم رہی۔مسابقتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…