بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فراڈ کیس:عاطف زمان کیخلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ،بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیاگیا،تفتیشی رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30 سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ کرلیا، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا۔تفصیلات کے مطابق عاطف زمان فراڈ کیس میں نیب کی جانب سے بڑی پیش رفت ہوئی، تیس سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کرلیا، نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر

جعلسازی کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔ڈی جی نیب کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں عاطف زمان فراڈ کیس پر مکمل بریفنگ دی گئی، نیب نے بتایا فراڈ کے ماسٹرمائنڈ عاطف زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا، تیس متاثرین نے نیب کراچی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرواکر دستاویزات جمع کروائیں۔ڈی جی نیب نے تفتیشی ٹیم کو مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کرنے اور عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتا لگانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب عاطف زمان کیس کے اہم کردار سب انسپکٹر غوث عالم پر حملے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیاہے، مقدمہ زخمی سب انسپکٹر کے بھائی احمد عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا میرا بھائی اہم کیسز پر تفتیش کر چکا ہے، بھائی غوث عالم پر ٹارگٹ کرکے حملہ کیا گیا۔گزشتہ روز سب انسپکٹرغوث عالم پر خدادادکالونی میں فائرنگ ہوئی تھی، فائرنگ سے سب انسپکٹرشدید زخمی ہوا، جسیفوری اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…