پروٹوکول دینے پر پابندی عائدنوٹی فکیشن جاری،حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟بڑا اعلان کردیاگیا

22  ستمبر‬‮  2019

پشاور(این این آئی) سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے افسران اور عملے کو خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سی او او عبید الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ائیرپورٹ پر کسی بھی شخص کو پروٹوکول دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے خلاف سخت ایکشن لینیکی ہدایت دی گئی،

اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کوئی افسریا عملہ پروٹوکول دیتے ہوئے پایاگیا تو اْسے بلیک لسٹ کردیاجائیگا، یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ائیرپورٹ پر لگائی جانے والی پابندی کا اطلاق پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی پورٹرسروس کیعلاوہ کوئی اور عملہ پروٹوکول نہیں دے سکے گا۔ اجلاس میں یہ بھی اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو اْس کا انٹری پاکس منسوخ کردیا جائے جس کے بعد اْس کی کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…