بھارت افغانستان کے دریائوں کو بطور ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال کرنے لگا،جانتے ہیں افغان دریائوں پر کتنے ڈیمز بنانےکی تیاری کرلی؟

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے دریائوں کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جس کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، بھارت افغانستان میں بارہ ڈیم بنارہا ہے جن کی تعمیر سے پاکستان کو ملنے والے پانی میں کمی واقع ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبی دہشت گردی سمیت ہر ممکن طریقے سے

پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کر رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دریائے کابل کے زریعے سالانہ پچیس ملین ایکڑ فٹ پانی ملتا ہے تاہم بھارت کی خواہش ہے کہ اس میں ہر ممکن حد تک کمی کی جائے جس کے لئے وہ افغانستان کی واٹر پالیسی پر اثر انداز ہورہاہے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا کوئی معاہدہ نہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت  پاکستانی زمینوں کو بنجر اور عوام کو پیاسا مارنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…