”خصوصی اجازت“کے بعد شہباز شریف،حمزہ شہبازاورلیگل ٹیم کے اراکین کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات، ناقابل یقین پیش رفت، کھلبلی مچ گئی

16  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی،پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،لیگل ٹیم کے اراکین نے بھی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات جبکہ حمزہ شہباز کے لئے ہفتے کا دن مختص ہے

تاہم شہباز شریف نے خصوصی اجازت کے بعد گزشتہ روز نوازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی قائد محمدنواز شریف کو جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات اور پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد کے کیسز کے حوالے سے بھی آگاہ کیااورمختلف امور پر رہنمائی لی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مرکزی رہنما خواجہ آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مختلف کیسز میں پیروی کرنے والے وکلاء کی ٹیم نے بھی جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے مختلف قانونی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب شریف برادران کے درمیان خصوصی ملاقات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس ملاقات کو ”ڈیل“ کے تناظرمیں غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔  محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی،پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،لیگل ٹیم کے اراکین نے بھی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…