نیب کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، اعلیٰ عہدے پر براجمان زرداری کے قریبی سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا

  پیر‬‮ 26 اگست‬‮ 2019  |  13:24

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی بڑی کارروائی ، ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نےایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا،جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ جاوید حسین نےآصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی ،ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفیٰ منظور کیا ،جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے ،عدالت سے استدعا ہے کہ تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،جس کے


بعدعدالت نے ملزم کو 6 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

loading...