عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ ہے،شاہ محمود قریشی امارات حکومت کی حمایت میں بول پڑے، حیرت انگیز اعلان کردیا

25  اگست‬‮  2019

خانیوال(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ ہے،یو اے ای سمیت ہر ملک کو دو طرفہ تعلقات رکھنے کا حق ہے،متحدہ عرب امارات پاکستان کا دوست ہے، بین الاقوامی تعلقات کو جذبات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا،میری جلد امارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی،جس میں ان کے سامنے حقائق رکھیں گے،مودی سرکار کے اقدامات کے باوجود کرتار پوری راہداری کھولیں گے،دنیا کشمیر کے انسانی المیے سے

لاتعلق رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے داروں اور ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا دوست ہے، بین الاقوامی تعلقات کو جذبات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے بھارت سے اپنے تعلقات ہیں،ہر ملک کو دو طرفہ تعلقات رکھنے کا حق ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ ہے، کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی، میری جلد امارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی،جس میں ان کے سامنے حقائق رکھیں گے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کے اقدامات کے باوجود کرتار پوری راہداری کھولیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 5اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے، بھارت میں مودی سرکار کیخلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرفیو توڑ کر نکلنے والوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا، پھر بھی احتجاج نہ رکا، بھارت کے پاس کشمیر میں چھپانے کو کچھ نہیں تو وہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو وہاں کے لوگوں سے ملنے دیتے، دنیا نے دیکھا کہ مودی سرکار نے اپوزیشن کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا کشمیر کے انسانی المیے سے لاتعلق رہی تو

مجرمانہ غفلت ہوگی، دنیا پر واضح کیا کہ بھارتی اقدام اس کے آئین اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی ہے، ایران کی قیادت نے کشمیر پر بڑا ٹھوس موقف اختیار کیا ہے، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی طرف توجہ دینی چاہیے، او آئی سی کو بیانات کے بعد مزید کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔لاہور کے بشپ نے دنیا میں مسیحیوں کو خط لکھ کرمقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کیا ہے،ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملکی معیشت کو بہتر کرنا اوردنیامیں پاکستانی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی، پاکستان کرتار پور راہداری کھول رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اس پر بیان جاری کیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اس سے بڑح کر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دنیا کو قائل کیا کہ بھارتی آئین میں تبدیلی اس کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ہماری کوششوں سے دنیا کا موقف کشمیر کے معاملے پر تبدیل ہو رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسلامی دنیا بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ایک سوال پر چیئر مین سینٹ متحدہ عرب امارات جارہے تھے اور اپنے دورے کو ملتوی کر دیا ہے انہوں نے یہ فیصلہ پاکستانی قوم کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…