بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

جنگ کے ماحول میں امارات کامودی کو بڑا اعزاز دینا کشمیریوں کے خون سے بے وفائی ہے، اہم سیاسی جماعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری لوگ پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور حکومت امریکا کی جانب دیکھ رہی ہے، فیصلہ کرنا ہے کہ کیا آگے بڑھنا ہے یا نہیں۔پشاورمیں کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور حکومت امریکا کی جانب دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم روزانہ بیان دیتے ہیں کہ کشمیر میں بڑا سانحہ ہونے والا ہے،

کیا وزیراعظم کسی بڑے قتل کے انتظار میں ہیں، انکاکہنا تھا کہ اب ٹینکوں اور میزائلوں پر صرف نام نہیں رکھنے، خود خالد بن ولید، ابدالی اور غوری بننا پڑے گا،سراج الحق کاکہنا تھا کہ کئی عرب ممالک نے مودی کو اعزازات سے نوازا،جنگ کے ماحول میں مودی کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دینا کشمیریوں کے خون سے بے وفائی ہے، کیا کشمیری مائیں آپ کی مائیں نہیں؟ سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں پر افسوس ہے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، خدانخواستہ کشمیر ہار گئے تو ایک قطرہ پانی نہیں ملے گا، حکمرانوں نے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر خوشیاں منائیں، امریکا پر کبھی اعتبار نہیں کرنا، وزیر اعظم کو ٹریپ کیا گیا، مودی اور ٹرمپ کا طے شدہ منصوبہ ہے۔کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب میں صوبائی امیر مشتاق احمدخان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی، حکومت کی سفارتی کوششوں کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑا، ابھی تک بھارتی سفارتخانہ بند نہیں کیا گیا، ہم حکومتی کی ناکام سفارتی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، مودی پاکستانیوں اور کشمیریوں کا دشمن ہے، عمران خان خود کو ٹیپو سلطان سمجھتا ہے، مودی جب پاکستان کے فضائی حدود سے گزر رہا تھا تو ٹیپو سلطان صاحب آپ کہا تھے، کشمیر قراردادوں سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہوگا۔۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…