آصف زرداری کی طبعیت ناساز، فوری ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز

23  اگست‬‮  2019

اسلام آ با د ( آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر

پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کو بتایا گیا تھا جیل میں آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے ایک میڈیکل سپیشلسٹ، دل کے امراض کے ماہر، کمر درد کے ماہر اور بعض دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی کمر اور اعصاب کی تکلیف بہت شدت اختیار کر گئی ہے اور انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ان کی ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا علاج شروع کیا جا سکے۔ڈاکٹروں کے مطابق آصف زرداری کی کمر اور گردن کے پٹھوں میں شدید اکڑا ہے جو مزید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انھیں لاحق ذیابیطس کا مرض بھی پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے جس کی وجہ سے انھیں ہر وقت طبی نگرانی اور علاج کی ضرورت ہے جو صرف ہسپتال ہی میں فراہم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…