پنکھا بند کیوں نہ کیا ؟ کمسن ویٹر پر ہوٹل مالک نے ظلم کی داستان رقم کر دی ذرہ ترس نہ آیا ہاتھ باندھ کر کوڑوں کی برسات ،بچہ روتے ہوئے ہوٹل مالک سے کیا کہتا رہا ؟ ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ، ملزم گرفتار

23  اگست‬‮  2019

راجووال ( این این آئی )ہوٹل کا پنکھا خراب ہونا کمسن ویٹر کا جرم بن گیا، ہوٹل مالک نے سنگل سے ہاتھ باندھ کر کوڑے مارے، وحشیانہ تشددسے بلبلاتا بچہ ہوٹل مالک سے رحم کی اپیل کرتا رہا،مالک کو ذرہ ترس نہ آیا،ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چورستہ میاں خاں میں بجلی کی ٹرپنگ سے ہوٹل کا پنکھا جل گیا جس پر ہوٹل مالک عمران چوہدری نے ویٹر کی ڈیوٹی پر تعینات 13 سال کے زین العابدین نامی بچے پر تمام غصہ نکال دیا،ویٹر بچے کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے مالک نے بچے کے ہاتھ سنگل کے ساتھ دیوار سے باندھ دئیے اور معصوم بچے پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کر دیا، کوڑے کھاتا کم سن ویٹر بلبلاتا ہوا مالک سے رحم کی اپیل کرتا رہا مگر ظالم درندہ صفت مالک کو زرہ بھر رحم نہ آیا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا جسکی تشدد کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی ہے جس میں ظالم مالک کی جانب سے بچے پرتشدد کیا جا رہا تھا اور بچہ رو رو کر رحم کی اپیل کر رہا ہے ،این این آئی کے مطابق کمسن ویٹر پر تشدد کا ڈی پی او جہانزیب نذیر نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کی اجازت ہر گز نہیں،تشدد کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ملزم ہوٹل مالک کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد تھانہ چورستہ میاں خاں کی پولیس نے عمران نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…