جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ سے کون کون باہر ہوا؟پڑھئے تفصیلات

21  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے باعث پاکستان آرمی کے متعدد لیفٹیننٹ جنرل اب فور سٹار کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آئند تین برسوں کے دوران فوج سے آرمی چیف کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر ریٹائر ہونے والے تھری سٹار جنرل 20 سے زیادہ ہیں۔.

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اس توسیع سے متاثر ہونے والوں میں سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ہیں، جن کا تعلق 70ویں لانگ کورس سے ہے اور و اس وقت فوج کی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ان کے علاو فوج کے مرکزی اور اہم ترین عہدوں میں سے ایک پر تعینات لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ہیں، جو کہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف ہیں۔ ان کا تعلق فوج کے اکہترویں لانگ کورس سے ہونے کے باعث و سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔72ویں لانگ کورس کے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور 73ویں کورس کے لفیٹیننٹ جنرل نعیم اشرف بالترتیب کور کمانڈر کراچی اور ملتان تعینات ہیں۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان میں سے ایک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ کسی بھی لانگ کورس سے فور سٹار کے عہدے کے انتخاب کے بعد ان سے سینیئر افسران کے استعفے کی روایت موجود ہے، لہذا 73ویں لانگ کورس سے اس برس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے سینیارٹی میں جونیئر افسر کی تعیناتی کی صورت میں کئی تہری سٹار جنرلوں کے ریٹائر ہونے کا امکان ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان آرمی میں ضروری نہیں کہ سب سے سینئر کورس سے تعلق رکہنے والوں کو ہی فور سٹار کے عہدے پر ترقی دی جائے۔

افسر کی سینیارٹی کا تعین پہلے لانگ کورس سے ہوتا ہے، اور ایک ہی لانگ کورس کے متعدد افسران کا رینک ایک ہی ہو تو سینارٹی کا تعین پی اے یعنی پاک آرمی نمبر سے ہوتا ہے۔جیسا کہ جنرل راحیل شریف کا تعلق پاکستانی فوج کے لانگ کورس چون سے تھا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد کا تعلق باون لانگ کورس سے تہا تاہم انہی کے کورس کے جنرل ہارون سپرسیڈ ہو گئے تھے۔

ان تین برسوں میں ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرلز میں کور کمانڈر منگلا ندیم زکی منج، کور کمانڈر لاہور ماجد احسان، ٹین کور کے کمان کرنے والے بلال اکبر، کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین، کوئٹہ کے عاصم سلیم باجو، گوجرانوالہ کے عاصم منیر اور کور کمانڈر بہاولپور سید محمد عدنان شامل ہیں۔ان کے علاو پرنسپل سٹاف افسران میں چیف آف لاجسٹکس سٹاف اظہر صالح عباسی، آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹننٹ جنرل شیر افگن، کمانڈنٹ اے ایس ایف سی قاضی اکرام، کمانڈ ایئر ڈیفنس حمود الرزمان، ملٹری سیکٹری لیفٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز، انجینیئر ان چیف لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز، کوارٹر ماسٹر جنرل عامر عباسی شامل ہیں۔

دیگر میں ایس پی ڈی کے سربرا کے علاو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صادق علی جو کہ چیئرمین پی او ایف ہیں، ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے سربرا لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل شامل ہیں۔موجود آرمی چیف اب توسیع کے بعد جب 2022 میں ریٹائر ہوں گے تو اس وقت 76ویں لانگ کورس کے افسران سینئر ترین ہوں گے۔ اور اگر اسی کورس سے اگلا آرمی چیف بنایا گیا تو ان میں سینیارٹی کے لحاظ سے سب سے اوپر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ہوں گے، دوسرے نمبر پر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، تیسرے نمبر پر آئی جی سی اینڈ آئی ٹی نعمان محمود جبکہ اسی کورس سے تعلق رکہنے والے ملک کی اہم ترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربرا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہیں۔ خیال رہے کہ ان چاروں لیفٹیننٹ جنرلز میں سے کسی ایک نے بھی تاحال کسی کور کی کمان نہیں سنبھالی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…