ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب اورجنوبی پنجاب کی گورننگ باڈیزکا اجلاس

datetime 21  اگست‬‮  2019 |

لاہور20 اگست:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب اورجنوبی پنجاب کی گورننگ باڈیزکا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،پنجاب اورجنوبی پنجاب کی گورننگ باڈیز کے عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی گئی-

اجلاس کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے تنازع کشمیرپر پاکستان کے موقف کو موثرانداز سے اجاگرکرنے پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔پنجاب میں ہر ضلع کی ایک سڑک اورہر ڈویژن کا ایک پارک کشمیر کے نا م سے منسوب کرنے کا اعلان کرچکا ہوں۔کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ سڑکوں اورپارکس کی جلد نشاندہی کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک برس کے دوران خلوص نیت اورمحنت کے ساتھ عوا م کی خدمت کی ہے۔گزشتہ 30برس کے دوران آنے والی حکومتوں نے مسائل کے انبار لگائے اور عوام کی بنیادی ضرورتیں حل کرنے کے معاملے میں پہلو تہی کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک برس کے دوران پنجاب حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور کفایت شعاری اوربجٹ کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سے ملکر بے حد خوشی ہوئی ہے۔آپ سے ملاقاتوں اورمشاورت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔صوبے میں پارٹی کو تنظیمی لحاظ سے مزید مضبوط کریں گے۔پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے جائز کام ہرصورت ہوں گے۔میرا کوئی اور ایجنڈا نہیں،صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔وزیراعلی نے کہاکہ ملک اورصوبے کے مفاد میں جو کچھ ہوسکاہر وہ کام کریں گے۔پارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں کو عزت و احترام دیں گے۔وزیراعلیٰ آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے رواں بجٹ میں 35فیصد فنڈ ز مختص کیے ہیں۔جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورضلع یا کسی اورمقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکیں گے۔وزیراعلی نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں کی جس شعبے میں مہارت اورتجربہ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔آپ کی سفارشات اورتجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے۔ماضی کی شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے،اب نیک نیتی سے صرف کام،کام اور

کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہورکے سیوریج نظام کو درست کرنے کیلئے 19ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کررہے ہیں۔سابق حکومت نے دس برس کے دوران سیوریج نظام پر صرف تین ارب روپے خرچ کیے۔تعلیم،صحت، زراعت اورصنعت کی ترقی کیلئے انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کو نظر انداز کیاگیا۔ہماری حکومت پوٹھوہار،ڈیرہ غازی خان اورراجن پورمیں چھوٹے ڈیم بنارہی ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہاکہ پارٹی کے پنجاب سیکرٹریٹ آمد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پارٹی کو تنظیمی لحاظ سے نچلی سطح تک منظم کیا جارہا ہے۔صوبائی سطح پر بہت جلد تنظیمی کنونشن کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ ہیں۔پارٹی جتنی مضبوط ہوگی،اتنی حکومت بھی مضبوط ہوگی۔پارٹی اورحکومتی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔اجلاس میں پنجاب کے سینئر نائب صدر اعجازمنہاس، نائب صدور چوہدری اشفاق،شبیر سیال،جنرل سیکرٹری محمد شعیب صدیقی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم قادربھنڈر،محمد عارف عباسی، انجینئر عطااللہ خان شادی خیل،رانا ندیم،بریگیڈیئر (ر) ممتاز کاہلوں،شکیل احمد خان نیازی،حافظ عبیداللہ،سیکرٹری اطلاعات عثمان سعیدبسرا،جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ،عائشہ نذیر جٹ،معین الدین قریشی، فرزندگوہر، علی رضا دریشک،سکندربڈھیرا،مصدق شاہ،نعیم وڑائچ اورسیف کھوسہ نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…