چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہونے کا غصہ، اپوزیشن شدید مشتعل، اسلام آباد کی جانب ”ملین مارچ“ کا اعلان کر دیا گیا

1  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا اعلان کر دیا، جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے ایک بار پھر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جمعیت علمائے اسلام نے اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود تحریک کی ناکامی پر مذمت کی ہے اور حکومت پر سینیٹرز کی خرید و فروخت کا الزام لگایا ہے،

حکومت سے کہا گیا ہے کہ ماہ اگست کے آخر تک وہ استعفیٰ دے ورنہ اکتوبر میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناجائز کمزور غیر منتخب اور سلیکٹڈ ہے عوام نے ثابت کر دیا کہ عمران خان مسترد شدہ ہیں عمران خان کو اب مزید حکومت میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے یہ حکومت ٹیکس وصول کرنے کی حق دار نہیں حکومت ٹیکس کے پیسے کہاں خرچ کرے گی ہم کیسے اعتماد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو اب مزید رہنے نہیں دیا جائے گا عمران خان کی حکومت ہرلحاظ سے ناجائز کمزور غیر منتخب اور سلیکٹڈ ہے کوئٹہ کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکمران اب حکمرانی کے قابل نہیں رہے عمران خان کو ہم مزید حکومت میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے اس حکومت کو مہلت دی ہے کہ اگست کے مہینے تک مستعفی ہو جائے اگر اگست تک مستعفی نہ ہوئے تو اکتوبر میں اسلام آباد میں ایسا دھرنا دیا جائے گا کہ دھرنے والے اپنے دھرنے بھول جائیں گے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر ٹیکس لگا کر بہت بڑا ظلم کیا ہے ہر آدمی کی جیب تک پہنچنے کے لئے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کیا یہ حکومت ٹیکس وصول کرنے کی حق دار نہیں ہے حکومت ٹیکس کے پیسے کہاں خرچ کرے گی

ہم کیسے اعتماد کریں ٹیکس تو ایسی چیز ہے کہ اس میں عام آدمی کو ریلیف دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو جو مہلت دینا تھی دے دی اب مزید کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس کو مزید وقت دے سکتے ہیں بلوچستان کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو اب جانا ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا ہے،مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،اپوزیشن کو عوام تو مستردکرہی چکی تھی سینیٹ میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں دوتحاریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں،چیئرمین سینیٹ سے متعلق تحریک پر حکومت نے تمام آئینی ضابطے پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ووٹ کی طاقت سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک ناکام بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک میں اپوزیشن نے اپنے ارکان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے اپوزیشن فرار ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد ٹولے کو ایک دفعہ پھر شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو جمہوریت، آئین یاملکی استحکام سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کے اپنے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…