15دن میں یہ کام کیاجائے،چیئرمین ایف بی آر کا تمام بینکوں کے سربراہان کو خط، تفصیلات طلب

22  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے تمام بینکوں کے سربراہان کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں تمام بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات پندرہ یوم میں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت ایف بی آر چاہتا ہے کہ بینک اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔ ایف بی آر اکاونٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا تاکہ لوگوں کا ایف بی آر پر اعتماد قائم رہے۔اس سللے میں چیرمین ایف بی آر نے تیس مئی کو بینکوں کے چیف فنانشل

افسران سے ملاقات کا حوالہ دیا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام بینک بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود مرتب کریں گیں۔ چیرمین نے یقین دہانی کرائی کہ بے نامی اکاونٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندھی کی زمہ دار ہے۔چیرمین ایف بی آر نے خط میں مزید لکھا ہے کہ  ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ بے نامی اکاونٹس کی نشاندھی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…