انکم ٹیکس نہ دینے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ،کارروائی شروع،بڑے صوبے کے 93 ہزار ملازمین میں سے صرف 17 ہزار ٹیکس ریٹرن داخل کراتے ہیں،دھماکہ خیز حکم جاری

19  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والے حکومت سندھ کے گریڈ 20 کے حامل افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے سندھ حکومت ملازمین کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے انتظام کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ریجنل ٹیکس آفس تھری کے ودہولڈنگ زون فائیوکی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے ڈیٹا کے مطابق سندھ حکومت کے پے رول پر 93 ہزار ملازمین کی تنخواہ قابل ٹیکس ہے لیکن

اس کے برعکس سندھ میں صرف 17 ہزار ملازمین اپنے ٹیکس ریٹرن داخل کراتے ہیں۔مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے گریڈ 20 کی افسران بھی اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے حالانکہ انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001 کی شق114 کے تحت ہر قابل ٹیکس آمدنی کے حامل ٹیکس دہندہ فرد پرانکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔مراسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت محکمہ جات کے عملے سے ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر قانونی عمل مکمل کریں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…