اپنی ہی این جی او کو 70 لاکھ کی گرانٹ کیوں جاری کی؟وزیر صحت یاسمین راشد سے استعفیٰ طلب،بڑاقدم اُٹھالیاگیا

  جمعرات‬‮ 18 جولائی‬‮ 2019  |  18:42

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔ رکن اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کینسر ہسپتال سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے والے عمران خان کینسر کے مریضوں کے ہی دشمن بن گئے ہیں۔حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کیفری ادویات کی فراہمی بند کردی ہے۔کینسر کی ادویات گزشتہ 6سال سے بالکل مفت مل رہی تھیں۔اب کینسر کا ہر مریض ہر ماہ 30ہزار کی ادویات اپنی جیب سے خریدے


گا۔وزیر صحت پنجاب ڈا کٹر یاسمین راشد نے اپنی این جی او کو 70 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی ہے لیکن غریب مریضوں کومفت ملنے والی ادویات بند کردی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدفی الفور مستعفی ہوں۔

موضوعات:

loading...