اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار علی خان نے جو کہا وہ سچ ثابت ہوا ، ڈار کے انکل کہنے پیچھے کہانی کیاہے؟ ڈار صاحب نے مجھے انوشہ کے بارے میں کیا الفاظ کہے ؟ ماروی میمن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لیگی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر اْس وقت موضوع بحث بن گئیں جب ان سے کسی نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کیسے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انوشا اور علی ڈار سے پوچھیں۔

اس پر ایک صاحب نے سوال کردیا کہ یہ انوشے کون ہیں؟ تو ماروی میمن کا کہنا تھا کہ انوشا ڈار صاحب کو یوں تو’ڈار انکل‘ کہا کرتی تھیں لیکن ان کے ساتھ پیش کسی اور طرح سے آتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ’ڈار انکل‘ نے میرے سامنے ان کیلئے کوئی اور الفاظ استعمال کیے جو جلد بتاؤں گی، یہ انہوں نے مجھے قائل کرنے کیلئے کیا کہ وہ صرف ان خاتون کے انکل ہیں، یہ کیا تکون ہے؟ اب یہ مذاق لگتا ہے، اس وقت میرے لیے جان لیوا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار پر گند اچھالنے والے لوگوں سے تنگ آچکی ہوں، انہوں نے سب سے زیادہ عقلمند ہونے کا مظاہرہ کیا، کیسے یہ جلد آپ کو بتاؤں گی پھر آپ کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی کہی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں، وہ باتیں بھی جو انہوں نے ہرکسی سے شیئر نہیں کیں لہٰذا ان کا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ماروی میمن نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…