نیب نے شرجیل میمن کے قریبی لوگوں پر بھی گھیرا تنگ کردیا،دوبڑے بزنس مینوں کو کال اپ نوٹس جاری ، دونوں کا فوری ہائیکورٹ سے رجوع

6  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شرجیل میمن کے قریبی لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے بزنس مین اکرام الہی اور احسان کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے۔نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس موصول ہونے کے بعد بزنس مین اکرام الہی اور احسان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

جہاں مذکورہ افراد نے اپنے وکیل کی توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہم نے 2014میں شرجیل میمن کی والدہ سے ڈیفنس کے پلاٹ کا سودا کیا تھا، نیب نے دونوں کو کال آپ نوٹس جاری کردیا ہے۔بزنس مین اکرام الہی اور احسان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے انہیں کال اپ نوٹس جاری کیا ہے،ان کا کیا قصور ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ان افراد کو ملزم نہیں گواہ کے طور پر طلب کیا ہے، جس پر حیدروحید ایڈووکیٹ نے کہاکہ تاجر یہ باریکیاں کیا جانیں ، یہ تو ڈر کے مارے ضمانت کیلیے عدالت آگئے ہیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ نیب عدالت میں لکھ کر دے دیں تو انہیں اطمینان ہوجائیگا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری جاری ہے ،تحریری بیان دینے کے لئے نیب حکام سے اجازت ضروری ہے،جس پر عدالت نے 24 جولائی کو نیب کو تحریری کمنٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حیدر وحید نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار منی ایکسچینج کے کاروبار سے تعلق رکھتا ہے،انہیں کیا معلوم کہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی؟۔جس پر بینچ نے شرجیل میمن کے ساتھ مل کر مبینہ منی لانڈرنگ کے ملزم سہیل کی ضمانت میں 26جولائی تک توسیع کردی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…