عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید،راشد شفیق ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں

13  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر شیخ رشید،راشد شفیق ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ میں وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف گرلز گائیڈ کی درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت نے وفاقی وزیر ریلولے شخ رشیداحمد راشد شفیق،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔عدالت نے گرلز گائیڈ کو دی جانیوالی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کر دیا۔گرلز گائیڈ کی

وکیل عائشہ حامد نے بھی معاملہ نمٹانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ عائشہ حامد نے کہاکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔عائشہ حامد نے کہاکہ گرلز گائیڈ کی اراضی کی دوبارہ پیمائش کی گئی جس میں اراضی 13 کنال 18 مرلے نکلی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ اضافی 3 کنال 18 مرلے نکلنے والی اراضی ملحقہ ہسپتال کو دی جائے عدالت نے استدعا مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانیوالی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کر دی تھی۔ عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…