سپریم کورٹ میں شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت،بڑی خبر سنادی گئی

12  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں  جمعرات کو شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  جمعرات کو مختاراں مائی گینگ ریپ کیس کے ملزمان کی سزا میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور فواد حسن فواد ضمانت منسوخی سے متعلق کیس،اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ سے متعلق کیس،مفتی مصباح الدین بنام محسن جاوید انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست،ندا کھوڑو بنام معظم علی خان انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست،عبدالقہار بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی عزرداری سے متعلق درخواست،سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس،کمسن بچی امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس کیس،نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوگئی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوگی،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ کریگا، بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا جبکہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کریگا۔  سپریم کورٹ آف پاکستان میں  جمعرات کو شہباز شریف، فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سمیت متعدد کیسز کی سماعت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…